لاہور (سٹاف رپورٹر ) پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو نے کہا ہے کہ ہم خدمت کی سیاست کو لیکر میدان میں اترے ہیں اور یہ خدمت کی سیاست صحت تعلیم و دیگر تمام شبعوں کو ترقی کی راہ پر گامزن کر سکتی ہے، حکمرانوں کی ناکام معاشی و انتظامی پالیسیوں کی وجہ سے قومی اداروں کو اپنے ہی ملک میں گروی رکھا جا رہا ہے، اس سے بھر کر ہماری نااہلی کیا ہو گی کہ پی ٹی سی ایل اور پی آئی اے جیسے اداروں کی ڈاؤن ساٸزنگ کر کے ان کو بیچ دیا گیا ہے،حکمرانوں نے قرضے لیکر ملک کو اس کے بوجھ نیچے دبا دیا ہے، قرضے لیکر معیشت میں کبھی بھی استحکام پیدا نہیں کیا جاسکتا ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور کی صحافی برادری کے اعزاز میں دعوتِ افطار و اعشائیہ کے موقع پر صحافی برادری سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، دعوت افطار و اعشائیہ میں صحافیوں کی بڑی تعداد میں شرکت کی، اس موقع پر پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد اعظم ، پاکستان مرکزی مسلم لیگ لاہور کے جنرل سیکرٹری حارث ڈار سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا،صدر پاکستان مرکزی مسلم لیگ خالد مسعود سندھو نے مزید گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں معاشی استحکام کا واحد حل خود انحصاری اور کفایت شعاری کی پالیسی کو اپنا کر اور اپنے وسائل کر بروئے کار لا کر ملک کو درپیش چیلنجز سے نکالا جا سکتا ہے،جبکہ پاکستان میں جاری سیاسی عدم استحکام کو ختم کرنے کا واحد ذریعہ آئین کی بالادستی پر عمل درآمد کرنا ہے،اگر ہم چاہتے ہیں کہ ہمارا ملک ترقی کرے تو ہمیں انصاف کے نظام کو بہتر کرنا ہو گا اور اس کی شروعات اپنے آپ سے کرنا ہوگی،اس وقت پورے ملک میں پاکستان مرکزی مسلم لیگ قوم کے لیے سحری و افطاری کے دسترخوان لگا رہی ہے، جس کا مقصد قوم کی خدمت کر کے رمضان المبارک کی ان ساعتوں میں اللہ کی رضا کو تلاش کرنا ہے،میڈیا کا کام قوم کو درست سمت میں لیکر جانا ہے جو وہ احسن طریقے سے ادا کر رہے ہیں، ملکی مفاد کی خاطر مثبت پہلوؤں کو اجاگر کرنا ہے،جنرل سیکرٹری چوہدری محمد اعظم نے صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم خدمت کی سیاست کو فروغ دینے آئے ہیں، ہمارا کردار گواہی دے گا کہ ہم اس ملک کے عوام کی اب بھی خدمت کررہے ہیں اور آئندہ بھی کریں گے،پاکستان مرکزی مسلم لیگ تعلیم، صحت انصاف اور دیگر تمام شعبوں میں عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں بھرپور کردار ادا کرے گی،اس موقع پر پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے جنرل سیکرٹری حارث ڈار نے لاہور میں جاری فلاحی سرگرمیوں پر بریفننگ دیتے ہوئے بتایا کہ ہماری سیاست خدمت انسانیت ہے، اسی سلسلے میں روزانہ ایک لاکھ افراد کو سحری اور پانچ لاکھ افراد کو افطاری فراہم کی جارہی ہے،پاکستان مرکزی مسلم لیگ اس وقت لاہور میں بڑے پیمانے پر عوام کی خدمت میں مصروف ہے،ہم پاکستان میں الزام تراشی کی بجائے خدمت کی سیاست پر یقین رکھتے ہیں، میڈیا کو درپیش مسائل کے حل کے لیے ہم اپنی تمام تر قوتیں بروئے کار لائیں گے،پاکستان مرکزی مسلم لیگ لاہور کے تمام صوبائی و قومی اسمبلی کے حلقوں پر اپنے امیدوار نامزد کرچکی ہے۔
