مکان کی تعمیرکے دوران 100 سال پرانا مکان دریافت

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) پشاور میں مکان کی تعمیر کے لیے ہونیوالی کھدائی کے دوران سو سال پرانا مکان دریافت ہوا ہے۔ ماہرین بھی حیران پریشان رہ گئے۔ خبر سن کر شہریوں کی بڑی تعداد مکان کو دیکھنے کے لیے پہنچ گئی، جس کے بعد محکمہ آثار قدیمہ کی ٹیم موقع پر پہنچی۔ ماہرین آٓثار قدیمہ نے ابتدائی جائزے کے بعد بتایا کہ گھر 100 سال سے بھی پرانا معلوم ہوتا ہے۔
”پاکستان ٹائم “ کے مطابق کے مطابق اندرون پشاور کے علاقے آسیہ میں مکان کی تعمیر کے لیے کھدائی کی جارہی تھی کہ اس دوران نیچے سے 100 سال پرانا مکان دریافت ہوا جس سے ماہرین بھی حیران رہ گئے ہیں۔سوسال پرانا مکان دریافت ہونے کی خبر سن کر شہریوں کی بڑی تعداد مکان کو دیکھنے کے لیے پہنچ گئی، جس کے بعد محکمہ آثار قدیمہ کی ٹیم موقع پر پہنچی۔محکمہآٓثار قدیمہ کے حکام نے صورت حال کا جائزہ لینے کے بعد مکان کی تعمیر کو فوری طور پر روک کر گھر کو سیل کردیا۔ ماہرین آٓثار قدیمہ نے ابتدائی جائزے کے بعد بتایا کہ گھر 100 سال سے بھی پرانا معلوم ہوتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں