ممبئی (شوبز ڈیسک)بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی کی پہلی فلم کا پوسٹر منظر عام پر آ گیا۔
”پاکستان ٹائم“ کے مطابق بھارت کے کامیاب ترین کھلاڑی اور کپتان رہنے والے مہندر سنگھ دھونی نے اپنے پروڈکشن ہاﺅس دھونی انٹرٹینمنٹ کے تحت بننے والی فلم لیٹس گیٹ میرڈ (ایل جی ایم) کے پوسٹر کی سوشل میڈیا پر رونمائی کرتے ہوئے کہا کہ فلم کا پہلا پوسٹر ریلیز کرتے ہوئے خوشی ہورہی ہے۔دھونی کا مزید کہنا تھا کہ ایل جی ایم ایک فیملی تفریحی فلم ہے جو دیکھنے والوں کے چہرے پر مسکراہٹ بکھیر دے گی تو سب تیار ہو جائیں۔ فلم کی پوری ٹیم کے لیے میری نیک خواہشات ہیں۔ ایل جی ایم تامل زبان میں بنائی گئی ہے۔ مہندر سنگھ دھونی اور ان کی اہلیہ ساکشی دھونی نے رواں سال جنوری میں اپنے پروڈکشن ہاﺅس کے تحت فیچر فلم بنانے کا اعلان کیا تھا۔
![](https://www.pakistantime.com.pk/wp-content/uploads/2023/04/MS-Dhoni-reveals-first-look-of-his-latest-production-1200x480.jpg)