اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک)شہریوں کے لیے بری خبرعید پر نئے نوٹ نہیں ملیں گے۔اسٹیٹ بینک کے مطابق نئے کرنسی نوٹ جاری نہیں کئے جائیں گے۔
”پاکستان ٹائم “ کے مطابق اسٹیٹ بینک ایس ایم ایس سروس اور بینکوں کے ذریعے بھی عوام کو نئے نوٹ نہیں دے گا۔کویڈ سے قبل ہر سال اسٹیٹ بینک عید پر شہریوں کو نئے نوٹ جاری کرتا تھا۔کویڈ 19 کے بعد اسٹیٹ بینک نے نئے نوٹوں کا اجرا روک دیا تھا۔اسٹیٹ بینک نے ایس ایم ایس سروس کے ذریعے متعلقہ برانچ سے نئے نوٹ لینے کا سلسلہ جاری شروع کیا تھا۔لیکن اس دفعہ پھر فیصلہ کیا گیا ہے کہ شہریوں کو عید پر نئے نوٹ حاصلی کرنے کی سہولت میسر نہیں ہو گی۔
