مجھے کوئی لڑکی پسند ہے یا نہیں؟شاہ نواز دھانی نے وضاحت کر دی

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے نوجوان فاسٹ باﺅلر شاہنواز دھانی کو ان کے والدین نے شادی کرنے کا بالاخر الٹی میٹم دیدیا ہے۔ نوجوان کھلاڑی شاہنواز دھانی نے کہا کہ مجھے کوئی لڑکی پسند نہیں ہے، تاہم میرے والدین کی خواہش ہے کہ میری شادی جلد از جلد کر دی جائے۔نگران وزیرِ کھیل اور ساتھی کھلاڑی وہاب ریاض کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے نوجوان کرکٹر نے کہا کہ اگر مجھے سندھ کا وزیر بننے کا موقع ملا تو میری پہلی ترجیح ہوگی کہ میں صوبے کے دور افتادہ علاقوں میں اکیڈیمیاں بناﺅں۔
”پاکستان ٹائم “ کے مطابق شاہنواز دھانی نے اپنی زندگی، کھیل اور دیگر چیزوں کے بارے میں ایک انٹرویو کے دوران کھل کر گفتگو کی اور اپنی رائے کا اظہا ر کیا۔شاہنواز دھانی کا کہنا تھا کہ یہ رواں سال ورلڈ کپ اور ایشیا کپ ہونے جا رہے ہیں۔ میری بھرپور کوشش ہوگی کہ دورہ زمبابوے کے دوران اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرکے قومی ٹیم میں اپنی جگہ بنا کر بڑے ایونٹس میں پاکستان کی نمائندگی کروں۔اپنی نئی زندگی کی شروعات یعنی شادی بارے پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے نوجوان کھلاڑی شاہنواز دھانی نے کہا کہ مجھے کوئی لڑکی پسند نہیں ہے، تاہم میرے والدین کی خواہش ہے کہ میری شادی جلد از جلد کر دی جائے، وہ ایک سال کے اندر اندر میری شادی کرنا چاہ رہے ہیں۔نوجوان فاسٹ باﺅلر نے کہا کہ تاہم قومی ٹیم میں کم بیک کیلئے تمام کھلاڑیوں اور باﺅلرز میں بڑا کڑا اور سخت مقابلہ ہونے جا رہا ہے۔ میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل 8) میں زخمی ہونے کے بعد اس ایونٹ سے باہر ہو گیا تھا۔ اب وہ صحت مند ہیں اور پاکستان شائینز کیساتھ دورہ زمبابوے پر جا رہے ہیں۔نجی ٹیلی وژ ن کی جانب سے پوچھے گئے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مجھے خوشی ہے کہ قومی ٹیم کے پاس اس وقت باصلاحیت اور تیز گیند بازوں کی کوئی کمی نہیں ہے۔ اب فاسٹ باﺅلرز کے درمیان مقابلے کی فضا پیدا ہوگی جو کہ اچھی چیز ہے۔اپنی نئی زندگی کی شروعات یعنی شادی بارے پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے نوجوان کھلاڑی شاہنواز دھانی نے کہا کہ مجھے کوئی لڑکی پسند نہیں ہے، تاہم میرے والدین کی خواہش ہے کہ میری شادی جلد از جلد کر دی جائے، وہ ایک سال کے اندر اندر میری شادی کرنا چاہ رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں