نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کی سیکیورٹی حوالے سے اہم فیصلہ

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک) وزرات داخلہ نے نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کو وی وی آئی پی سیکیورٹی دینے کا فیصلہ کرلیا۔وزیراعظم شہبازشریف نے بھی ٹیم کو اسٹیٹ لیول سیکیورٹی دینے کی ہدایت کردی۔ایڈیشنل کمشنر نے آئی جی اسلام آباد، کمشنر راولپنڈی سمیت متعلقہ افسران کومراسلہ جاری کردیا۔
”پاکستان ٹائم “ کے مطابق نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم 11 سے 26 اپریل تک پاکستان کے دورے پر ہے،وزیراعظم شہبازشریف نے بھی ٹیم کو اسٹیٹ لیول سیکیورٹی دینے کی ہدایت کی ہے۔ایڈیشنل کمشنر نے آئی جی اسلام آباد، کمشنر راولپنڈی سمیت متعلقہ افسران کومراسلہ جاری کردیا۔چیف کمشنر اسلام آباد نے جڑوں شہریوں کے افسران کا اجلاس بھی طلب کر لیا۔اجلاس میں راولپنڈی اسلام آباد کے افسران شریک ہو سیکیورٹی پلان مرتب کریں گے۔پولیس کو تمام قانون نافذ کرنے والوں اداروں سے ملکر سیکیورٹی پلان بنانے کی ہدایت کردی گئی۔جاری مراسلے مطابق سیکیورٹی پلان کی روزانہ رپورٹ کمشنر آفس اور وزارت داخلہ کو دی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں