پی ٹی آئی سے مذاکرات، پیپلز پارٹی میدان میں آگئی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پیپلز پارٹی نے پی ٹی آئی کومذاکرات کی میز پر لانے کے لیے کمر کس لی ہے، اتحادی جماعتوں کو پی ٹی آئی کے ساتھ ایک میز پر بٹھانے کے لیے کوششوں کا سلسلہ تیز کر دیا گیا ہے۔کہ مسلم لیگ ن ، جمعیت علمائے اسلام اور دیگر اتحادی تحریک انصاف کے ساتھ بیٹھنے کو تیار نہیں ہیں۔ میاں نواز شریف اور مریم نواز بھی کسی صورت تحریک انصاف کے ساتھ مذاکرات کو تیار نہیں ہیں۔

”پاکستان ٹائم“ کے مطابق روٹھوں کو منانے کا بیڑہ بھی پیپلز پارٹی نے اٹھا لیا ہے۔ تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن ، جمعیت علمائے اسلام اور دیگر اتحادی تحریک انصاف کے ساتھ بیٹھنے کو تیار نہیں ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ میاں نواز شریف اور مریم نواز بھی کسی صورت تحریک انصاف کے ساتھ مذاکرات کو تیار نہیں ہیں تاہم پیپلزپارٹی ، تحریک انصاف کیساتھ مذاکرات کی حامی ہے۔ پیپلز پارٹی تحریک انصاف کو سیاسی جماعت کے طور پر تسلیم کرتی ہے۔ پیپلز پارٹی کی جانب سے قائم تین رکنی کمیٹی کے ارکان کی آج شاہ زین بگٹی سے ملاقات کا انکشاف ہوا ہے۔شاہ زین بگٹی کو تحریک انصاف سے مذاکرات کرنے کے لیے اعتماد میں لینے کی کوشش کی گئی۔ پیپلز پارٹی اتحادیوں سے جلد ملاقاتیں کرکے تحریک انصاف سے مذاکرات کے لیے دباو ڈالے گی۔ اگر اتحادی پی ٹی آئی سے مذاکرات کی مخالفت کرتے ہیں تو وہ واضح کریں کیوں مخالفت کی جا رہی ہے۔ذرائع کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری ، اس اہم معاملے پر جلد مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کریں گے۔ پیپلز پارٹی کا موقف ہے کہ ملک اور آئین کو بچانے کے لیے تمام سیاسی جماعتوں کا اکھٹا ہونا وقت کی ضرورت ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں