خاتون سے زیادتی کی ویڈیو وائرل ہونے پر جعلی عامل گرفتار

فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) فیصل آبادمیں خاتون سے زیادتی کی ویڈیو وائرل ہونے پر پولیس نے جعلی عامل کو گرفتار کر لیا۔
”پاکستان ٹائم“ کے مطابق فیصل آباد کے علاقے میں واقع مرید والا قبرستان سے پولیس نے کالے جادو اور روحانی علاج کے نام پر خواتین کے ساتھ زبردستی زیادتی کرنے والے جعلی عامل کو حراست میں لیا ہے۔ملزم نے خود کو پیر کے طور پر مشہور کر رکھا تھا اور مرید والا قبرستان میں ایک کمرے میں رہائش پذیر تھا جہاں وہ خواتین کو زیادتی کا نشانہ بناتا تھا،ذرائع کے مطابق ایک خاتون کے ساتھ اس کی ویڈیو وائرل ہونے پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں