کراچی (شوبز ڈیسک) اداکارہ مائرہ خان نے کہا ہے ذاتی زندگی کے تجربات ان تمام کرداروں سے زیادہ تلخ رہے جو کہ انہوں نے ڈراموں اور فلموں میں ادا کیے ہیں ۔
”پاکستان ٹائم“ کے مطابق ایک انٹرویو میں مائرہ خان کا کہنا تھا کہ وہ اپنی صحت کا بے حد خیال رکھتی ہیں وہ جم لازمی کرتی ہیں چاہیے کوئی شوٹ ہویا نہیں۔ انہوں نے بتایا کہ وہ اپنے یوٹیوب چینل کے لیے بھی کام کررہی ہیں۔ وہ جلد اپنے یوٹیوب چینل کو لانچ کریں گی۔ ایک سوال کے جواب میں مائرہ نے کہا کہ ان کی ذاتی زندگی کے تجربات ان تمام کرداروں سے زیادہ تلخ رہے جو کہ انہوں نے ڈراموں اور فلموں میں ادا کیے۔ مائرہ نے کہا کہ اداکاروں کو چاہئے کہ وہ ڈراموں اور فلموں میں ادا کیے گئے کرداروں میں حقیقی زندگی میں نہ ڈھلیں کیونکہ اس کے مثبت اثرات نہیں پڑتے۔ مائرہ خان نے بتایا کہ انہیں سیاحت کا بہت شوق ہے جس کی وجہ سے وہ اکثر ملک سے باہر ہی رہتی ہیں۔
![](https://www.pakistantime.com.pk/wp-content/uploads/2023/04/Mahira-Khan-1200x480.jpg)