عفان وحید کی شادی ایک بار پھر ہوتے ہوتے رہ گئی

کراچی (شوبز ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار عفان وحید نے حالیہ انٹرویو میں بتایا کہ ایک بار پھر ان کی شادی ہوتے ہوتے رہ گئی۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے میزبان کے سوال کا جواب دیتے ہوئے بتایا کہ کچھ عرصہ قبل ان کی ایک جگہ شادی سے متعلق بات چل رہی تھی لیکن ختم ہوگئی۔میزبان نے مزید سوال کیا کہ کس کی جانب سے منع کیا گیا، جس پر عفان وحید نے بتایا کہ شاید تقدیر آڑے آگئی۔اداکار نے مزید کہا کہ کسی بھی رشتے میں محبت کا ہونا ضروری تو ہوتا ہے لیکن یہ لازمی جز نہیں ہے اس کے برعکس رفاقت زیادہ ضروری ہے۔یاد رہے کہ 2016 میں عفان وحید کے نکاح کی چند تصاویر سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئی تھی، بعدازاں انہوں نے اپنی طلاق کا اعلان کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں