عدنان صدیقی معروف بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا کے ”استاد“ بن گئے

کراچی (شوبز ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کے مایاناز اداکار عدنان صدیقی نے پریانکا کو ان کی غلطی درست کرادی۔

پاکستان ٹائم کے مطابق بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا نے پاکستانی فلم ساز شرمین عبید چنائے کو معروف سیریز سٹار وارز کی ڈائریکٹر منتخب ہونے پر مبارک باد دی تھی۔انہوں نے اپنی انسٹا سٹوری پر شرمین عبید چنائے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ سٹار وارز کی ہدایت کاری کرنے والی پہلی خاتون فلم ساز ایک جنوبی ایشائی فلم ساز ہیں، یہ ایک تاریخ ساز لمحہ ہے۔پریانکا چوپڑا نے شرمین عبید چنائے کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا تھا کہ میری دوست مجھے آپ پر فخر ہے اور دعا ہے کہ آپ کو اسے انجام دینے کی قوت عطا ہو تاہم اب مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر عدنان صدیقی نے ٹوئٹ کرتے ہوئے پریانکا چوپڑا کو احترام سے مخاطب کیا اور لکھا کہ شرمین عبید چنائے سب سے پہلے ایک پاکستانی ہیں۔بالکل اسی طرح جیسے آپ کو جب بھی موقع ملتا ہے تو آپ جنوبی ایشیائی ہونے کا دعوی کرنے سے پہلے اپنی بھارتی قومیت کا اظہار کرتی ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے آسکر ایوارڈ یافتہ پاکستانی فلم ساز شرمین عبید چنائے کو ہالی وڈ کی مشہور سیریز سٹار وارز کی فلم ڈائریکٹ کرنے کے لئے منتخب کیا گیا، جس کا اعلان سرمین عبید چنائے نے اپنی انسٹا پوسٹ سے کیا تھا۔پاکستانی ہدایت کارہ شرمین عبید چنائے کی فلم 2019 کی فلم رائز آف سکائے واکر کے بعد کے واقعات پر مبنی ہے، فلم کا سکرپٹ پیکی بلائنڈرز اور سپنسر جیسی مشہور سیریز لکھنے والے سٹیون نائٹ لکھیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں