لاہور (شوبز ڈیسک )پاکستان شوبز انڈسٹری سے وابستہ فلم ڈائریکٹر نبیل قریشی نے اس بار عید الفطر پر 5 چھٹیاں ملنے پر اپنے تاثرات کا اظہار کیا ہے۔
سوشل میڈیا پر متحرک رہنے والے ہدایت کار نبیل قریشی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر انسٹا اسٹوری پر عید کے موقع پر ملنے والی 5 چھٹیوں کے اعلان کی خبر کا اسکرین شارٹ شیئر کیا اور لکھا کہ بھئی ماشاللہ اتنی ترقی ہو رہی ہے – اس پر اتنی چھٹیاں تو بنتی ہیں۔ نبیل قریشی کے اس طنز سے ظاہر ہوتا ہے کہ انہیں ان دنوں کوئی بہت ضروری کام در پیش ہے اور یہ 5 چھٹیاں ان کے کام میں آڑے آرہی ہیں۔