اجے دیوگن کی بیٹی نے غلط نام لینے پر فوٹو گرافرز کی تصحیح کر دی

ممبئی (شوبز ڈیسک)بالی وڈ اداکار اجے دیوگن اور کاجول کی بیٹی کا شمار بھارت کے مشہور سٹار کڈز میں ہوتا ہے اور انہیں اکثر اوقات اپنے دوستوں کے ہمراہ پارٹی کرتے ہوئے دیکھا جاتا ہے۔

حال ہی میں اپنے دوستوں کے ساتھ ایک ریسٹورنٹ سے باہر آتے ہوئے ایک ویڈیو وائرل ہو گئی ہے جس میں فوٹوگرافرز نے انہیں گھیر لیا اور انہیں غلط نام لیکر پکارتے رہے۔اجے دیوگن کی بیٹی نے غلط نام لینے پر فوٹوگرافرز کی تصحیح کرتے ہوئے اپنے نام کا درست تلفظ انہیں بتایا جس کے بعد بھی کافی فوٹو گرافرز ان کا نام غلط تلفظ سے پکارتے رہے۔سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اجے دیوگن کی بیٹی دوستوں کے ہمراہ ریسٹورنٹ سے باہر نکل رہی تھیں تو فوٹو گرافرز نے انہیں نائیسا کے نام سے پکارنا شروع کر دیا۔گاڑی میں بیٹھنے کے بعد انہوں نے فوٹو گرافرز کی تصحیح کرتے ہوئے انہیں بتایا کہ میرا نام نیسا ہے،اس کے بعد انہوں نے گاڑی کا دروازہ بند کر دیا۔تصحیح کرنے کے باوجود بھی فوٹو گرافرز غلط تلفظ میں ان کا نام پکارتے رہے اور اب انہیں نیشا اور نشا کے ناموں سے پکارنا شروع کر دیا جس پر نیسا دیوگن مسکرا دیں اور ان کے گاڑی آگے بڑھ گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں