اسلام آباد ہائیکورٹ میں آئندہ ہفتے کا ججز ڈیوٹی روسٹر جاری

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر ) اسلام آباد ہائیکورٹ میں آئندہ ہفتے کا ججز ڈیوٹی روسٹر جاری کر دیا گیا۔
پاکستان ٹائم کے مطابق چیف جسٹس کی ہدایت پر ڈپٹی رجسٹرار نے ڈیوٹی روسٹر جاری کیا،آئندہ ہفتے سے تمام 8 ججز سنگل بنچ کے لئے دستیاب ہوں گے، آئندہ ہفتے کے ججز روسٹر میں 4 ڈویژن بنچ دستیاب ہوں گے۔جسٹس بابر ستار 18 اپریل سے کیسوں کی سماعت کے لئے دستیاب ہوں گے جبکہ جسٹس بابر ستار بیرون ملک ہیں اور وہ 17 اپریل کو وطن واپس پہنچیں گے۔ چیف جسٹس کی منظوری سے خصوصی ڈویژن اور لارجر بنچز بھی دستیاب ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں