اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر مذہبی امور مفتی عبدالشکور سڑک حادثہ میں جاں بحق ہوگئے۔
ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق وفاقی وزیر مذہبی امور مفتی عبدالشکور ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہو گئے ہیں۔گاڑی کو حادثہ سیکرٹریٹ چوک میں پیش آیا ، مولا نامفتی عبدالشکو میرٹ سے سکرٹریٹ چوک کی طرف جا رہے تھے۔شاہراہ دستور پر ایک گاڑی نے مفتی عبدالشکور کی گاڑی کو ٹکر ماری ۔مفتی عبدالشکور کو پولی کلینک ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جاں بحق ہوگئے۔گاڑی میں سوار تما م افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ہائی لکس ریوو گا ڑی جس میں پانچ افراد شامل تھے ۔ وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف نے مفتی عبدالشکورکا حادثے میں جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔