لاہور (خصوصی رپورٹر) پاکستان مرکزی مسلم لیگ لاہور کے جنرل سیکرٹری حارث ڈار اور سیکرٹری اطلاعات و نشریات محمد رضوان منیر نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ ہم خدمتِ انسانیت کی روایات برقرار رکھتے ہوۓ زندہ دلان لاہور کے لیے اس مہنگاٸی کے طوفان میں لاہور کی مختلف جگہوں پر گرینڈ سحری کا اہتمام کرنے جارہے ہیں،مینار پاکستان سمیت لاہور کی مختلف مقامات پر قوم کے لئے سحری کے دسترخوان لگائیں جائیں گے، تفصیلات کے مطابق پاکستان مرکزی مسلم لیگ لاہور کے خدمتِ انسانیت وژن کے مطابق گرینڈ سحری کے دستر خوان مینار پاکستان ، جین مندر چوک ، شالیمار چوک ، بینک سکوائر مارکیٹ سی بلاک ماڈل ٹاؤن اور بحریہ ٹاؤن میں لگائیں جائیں گے جہاں قوم کے لیے دستر خوان میں سحری کے ساتھ ساتھ پارسل کا بھی اہتمام کیا جاۓ گا ۔
