اداکارہ عروہ حسین اپنے دل کی بات زبان پر لے آئیں

لاہور(شوبز ڈیسک )سینئر اداکارہ و ماڈل عروہ حسین نے کہا ہے کہ میری خواہش ہے کہ بطور اداکارہ فلم انڈسٹری میں اپنی پہچان بنا سکوں۔

پاکستان ٹائم کے مطابق ایک انٹرویو میں عروہ حسین کا کہنا تھا کہ وہ گلیمر گرل نہیں بننا چاہتی،فارمولا فلموں کو دور ختم ہو چکا،جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ نئے موضوعات پر فلمیں بنا کر سینما گھروں کو آباد کیا جاسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ مجھے شوبز کی دنیا میں گلیمر گرل کہلانا پسند نہیں اپنی پرفارمنس سے لوگوں کے دلوں میں بسنا چاہتی ہوں۔انہوں نے کہا کہ فلم بیشک ایک بڑا میڈیم ہے مگر بدقسمتی سے ہمارے ہاں اس میں بہتری لانے کی کوشش ہی نہیں کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں