ہیرا پھیری 3 کے ہدایت کار فرہاد سمجی نے ٹرولنگ پر خاموشی توڑ دی

ممبئی(شوبز ڈیسک )بھارتی فلمساز فرہاد سمجی نے ہیرا پھیری 3 کی ہدایت کاری سے باہر نکالنے کے مطالبے پر اپنا ردعمل دیا ہے۔ فلم ہیرا پھیری 3 کے اعلان کے ساتھ ہی سوشل میڈیا صارفین نے مشہور کامیڈی فرنچائز سے مطالبہ کیا تھا کہ فرہاد سمجی کو اس فلم کی ہدایت کاری سے ہٹایا جائے۔ صارفین کا کہنا تھا کہ فرہاد سمجی کے پاس اچھا اسکرپٹ نہیں ہوتا اور وہ عامیانہ قسم کی کامیڈی اور پنچ لائن فلم میں استعمال کرواتا ہے۔ ایک تازہ انٹرویو میں فرہاد سمجی نے سوشل میڈیائی تنقید پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ابھی تک فلم کے متعلق باضابطہ اعلان نہیں ہوا ہے تو تنقید کرنے والے یہ کون لوگ ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم بہترین کام کرنے کیلئے انتہائی کوشش کرتے ہیں، اگر کسی کو کوئی مسئلہ ہوتو ہم اس کو دوسری فلموں میں اچھے اسکرپٹ کے ساتھ بہتر بھی کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ فلم میں ہمارا مقصد تمام قسم کے ناظرین کو تفریح فراہم کرنا ہوتا ہے اور ایک فلم رومانس، مسالحہ، ایکشن اور کامیڈی کا مرکب ہوتی ہے۔ فرہاد سمجی نے بتایا کہ میں نے ہاس فل 4 اور بھول بھلیاں 2 کو بنایا اور وہ باکس آفس پر ہٹ ثابت ہوئی تھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں