لاہور (سپورٹس ڈیسک)پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم جن کا حالیہ عرصے کے دوران ستارہ عروج پرہے، رنز میں دنیائے کرکٹ کے بڑے ستاروں کا ریکارڈ تہس نہس کر چکے ہیں، بڑا اعزاز حاصل کر کے دھونی کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔بابراعظم نے بطور کپتان 68 میچوں میں 42 جیتے ہیں۔ اور سابق بھارتی کپتان مہندرا سنگھ دھونی کو پچھاڑ دیا ہے، جنہوں نے 72 میچز میں 41 میچز میں فتح کو گلے لگایا تھا۔
”پاکستان ٹائم “ کے مطابق لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ہفتے کے روز کھیلے گئے دوسرے ٹی 20 میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 38 رنز سے شکست دی جس کے بعد بابر اعظم نے ٹی ٹوئنٹی میں بطور کپتان سب سے زیادہ فتوحات حاصل کرنے کا عالمی ریکارڈ برابر کر دیا ہے۔بابراعظم نے بطور کپتان 68 میچوں میں 42 جیتے ہیں۔ اور سابق بھارتی کپتان مہندرا سنگھ دھونی کو پچھاڑ دیا ہے، جنہوں نے 72 میچز میں 41 میچز میں فتح کو گلے لگایا تھا۔بابر نے اب بطور کپتان 68 میچوں میں 42 فتوحات حاصل کی ہیں اس طرح انگلینڈ کے سابق کپتان ایون مورگن اور افغانستان کے سابق کپتان اصغر افغان کے ہم پلہ ہو گءہیں، تینوں کپتان نے بطور کپتان 42 فتوحات حاصل کی ہوئی ہیں۔آسٹریلیا کے سابق کپتان ایرون فنچ 76 ٹی ٹوئنٹی میچوں میں 40 فتوحات کے ساتھ فہرست میں پانچویں نمبر پر ہیں۔ا±دھر پاکستان کے 28 سالہ کپتان کے پاس کیویز کے خلاف سیریز کے بقیہ 3 ٹی 20 میچز میں جیت حاصل کر کے سب سے کامیاب کپتان بننے کا موقع ہے۔خیال رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تیسرا ٹی ٹونٹی پیر کو لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔