قطر ( مانیٹرنگ ڈیسک)قطر میں عیدالفطر پر شہریوں کو 11 دن کی چھٹیاں مل گئیں، تعطیلات 19 سے 27 اپریل تک ہوں گی۔ دفتری کام 30 اپریل بروز اتوار سے شروع ہوگا۔
”پاکستان ٹائم “ کے مطابق غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ قطر میں عید الفطر کے موقع پر 11 چھٹیاں کی جائیں گی ۔ جمعہ اور ہفتے کو ہفتہ وار چھٹیوں کی وجہ سے ک±ل تعطیلات 11 روز کی ہوجائیں گی۔عید کی چھٹیاں بدھ 19 اپریل سے یعنی 28 رمضان سے شروع ہو کر اگلے جمعرات تک جاری رہیں گی، دفتری کام 30 اپریل بروز اتوار سے شروع ہوگا۔دوسری طرف اومان اور متحدہ عرب امارات میں بھی عید پر 5 دن کی تعطیلات ہوں گی۔واضح رہے کہ پاکستان میں عیدالفطر کی پانچ چھٹیوں کا اعلان ہوا ہے۔
