خود کو آرمی کا میجر ظاہر کرنے والا فراڈیہ گرفتار

کراچی(کرائم ڈیسک)پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے خود کو آرمی میجر ظاہر کرنے والا جعلی آرمی افسر گرفتار کرلیا۔
”پاکستان ٹائم“ کے مطابق کراچی کی ڈسٹرکٹ ویسٹ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے خود کو آرمی میجر ظاہر کرنے والا جعلی آرمی افسر گرفتار کرلیا۔پولیس حکام کے مطابق گرفتار ہونے والے ملزم کی شناخت تیمورعلی کے نام سے ہوئی، جس نے اپنی زیراستعمال کار پر پاکستان آرمی کی جعلی نمبر پلیٹ لگائی ہوئی تھی۔حکام نے بتایا کہ ملزم کو دوران چیکنگ گرفتار کیا گیا تو اس کی کار سے آرمی یونیفارم، جعلی سٹیمپس اور دستاویزات بھی برآمد ہوئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے، اور ملزم سے برآمد سامان کے متعلق معلومات حاصل کی جارہی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں