نیب کے پر کاٹ دیئے گئے،سینیٹ سے قومی احتساب ترمیمی بل 2023 بھی کثرت رائے سے منظور

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) قومی احتساب ترمیمی بل 2023 سینیٹ سے کثرت رائے سے منظور کر لیا گیا۔
”پاکستان ٹائم“ کے مطابق بل وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے پیش کیا، اعظم تارڑ نے کہا کہ گزارش ہے کہ بل کو کمیٹی میں بھیجنے کی بجائے منظور کیا جائے ، جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد نے بل کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ اس بل کی منظوری کے بعد نیب میں کرپشن مذید بڑھے گی، اس پر اعظم نذیرتارڑ نے کہا کہ گزارش ہے بل کو پڑھ کر آیا کریں، محض ٹی وی کی خبر کے لئے ایسا نہ کیا کریں،آپ قانون سازی کا مذاق اڑا رہے ہیں،عدالت نے شاید یہ سمجھ لیا کہ ان کے اختیارات ختم کردیے گئے،قومی احتساب ترمیمی بل 2023ایوان سے کثرت رائے سے منظور کر لیا گیا،بل کی منظوری کے خلاف اپوزیشن کا شورشرابا کیا، اپوزیشن نے ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ دیں،سینیٹ اجلاس غیر معینہ مدت تک کے لئے ملتوی کر دیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں