محبت کی شادی میں 6 سال تک تشدد برداشت کرتی رہی،دانیا انور کا انکشاف

کراچی(شوبز ڈیسک)نجی ٹی وی کے گزشتہ برس ریلیز ہونے والے مقبول ڈرامے ’حبس‘ سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ دانیا انور نے انکشاف کیا ہے کہ محبت کی شادی کرنے کے باوجود وہ 6 سال تک شوہر کا جسمانی و ذہنی تشدد اور استحصال برداشت کرتی رہیں۔
”پاکستان ٹائم“ کے مطابق اداکارہ نے حال ہی میں ایک یوٹیوبر کو دیے گئے انٹرویو میں پہلی بار اپنی شادی اور طلاق پر کھل کر بات کی اور بتایا کہ کس قدر کم عمری میں شادی کرنے کی وجہ سے وہ استحصال کا شکار ہوتی رہیں۔اداکارہ نے بتایا کہ میری پہلی شادی محض 19 سال میں ہوگئی تھی اور میں نے اپنے دوست کے بھائی اور خود سے زائد العمر شخص سے شادی کی تھی،میرے شوہر مجھ سے پانچ سال بڑے تھے اور انہوں نے مجھ سے محبت کی شادی کی تھی لیکن میری یہ شادی اچھی نہیں گزری۔دانیا انور نے اعتراف کیا کہ شادی کے آغاز میں ہی مجھے کچھ مسائل نظر آگئے تھے، جنہیں کم عمری کی وجہ سے میںسمجھ نہیں پائیں اور 6 سال تک تشدد اور استحصال برداشت کرتی رہیں۔انہوں نے اپنی محبت کی شادی کو تشدد، ذہنی اذیت اور استحصال کی شادی اور رشتہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ میں کم عمری اور کم عقلی کی وجہ سے شادی کے شروع میں ہی پیدا ہونے والے مسائل کو سمجھ نہیں پائیں اور پھر عورت ہونے کے ناطے میں نے اپنی شادی کو بچانے اور کامیاب بنانے کے لیے 100 فیصد کوششیں بھی کیں لیکن ایسا نہ ہوسکا،میں نے 6 سال تک تشدد اور استحصال کرنے کے بعد طلاق لے لی، جس کے بعد میری قریبی خواتین نے مجھے ہی بری عورت کہنا شروع کیا۔دانیا انور نے تشدد کرنے والے شوہر سے طلاق لینے کے معاملے میں اہل خانہ کی مدد کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ مجھے خاندان کی سپورٹ حاصل رہی، جس وجہ سے میںطلاق لینے میں کامیاب رہیں، طلاق کے بعد میں صدمے سے دوچار تھی اور خوش قسمتی سے مجھے اچھے نفسیاتی ماہرین ملے، جنہوں نے مجھے تشدد زدہ شادی کو بھلانے میں مدد فراہم کی۔اداکارہ نے شکوہ کیا کہ طلاق کے بعدمجھ پر سب سے بری تنقید خواتین نے ہی کی اور مجھے سب سے زیادہ برا قریبی خواتین سمجھنے لگیں۔خیال رہے کہ دانیہ انور نے 2015 کے بعد اداکاری کا آغاز کیا تھا اور اس وقت تک وہ ’ھیر، کہاں تم چلے گئے، دھانی، فتور، فالتو لڑکی، رسم دنیا، خلش، بیچاری نادیہ، میرا مان رکھنا، بدنصیب، ادھوری کہانی اور حبس‘ سمیت ڈیڑھ درجن ڈراموں میں اداکاری کر چکی ہیں۔ان کے ڈرامے ’حبس‘ کو ان کے باقی تمام ڈراموں کے مقابلے زیادہ پذیرائی ملی اور ان کی اداکاری کی بھی تعریفیں کی گئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں