لاہور(کورٹ رپورٹر)لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی)کے رہنما علی امین گنڈا پور کوسندھ پولیس کے حوالے کرتے ہوئے3 روزہ راہداری ریمانڈ منظور کر لیا ،علی امین گنڈاپور کو آج پیشی کے لیے لایا گیا تو ان کے بال کٹے ہوئے تھے۔ یہ نہیں پتا انہوں نے بال خود کٹوائے یا پولیس نے کٹوائے؟سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی تاہم صحافی اور اینکر عمران ریاض خان نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ”ابھی میرا رابطہ ہو پایا ہے اور ایک قریبی شخص نے بتایا ہے کہ علی آمین گنڈا پور کے بال زبردستی نہیں کاٹے گئے۔ کل انہیں لاہور اور پرسوں اسلام آباد کی عدالت میں پیش کیا جا سکتا ہے۔“
، تفصیلات کے مطابق لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں علی امین گنڈا پور کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست پر سماعت ہوئی،سرکاری وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ زمان پارک سرچ آپریشن کے دوران پولیس نے اسلحہ برآمد کیا،گرفتار افراد نے بیان دیا کہ برآمد اسلحہ علی امین گنڈا پور نے فراہم کیا،ملزمان کے بیان کی تصدیق کے لیے علی امین کا جسمانی ریمانڈ درکار ہے،عدالت نے پولیس کی جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کر دی،دوسری جانب سندھ پولیس نے انسداد دہشت گردی کی عدالت سے علی امین گنڈا پور کا راہداری ریمانڈ مانگ لیا،پولیس نے عدالت کو بتایا کہ علی امین گنڈا پور کے خلاف 18 اپریل کو شکارپور میں مقدمہ درج ہوا تھا،سندھ پولیس نے کہا کہ علی امین گنڈا پور کے خلاف اشتعال انگیز گفتگو سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے۔عدالت نے علی امین گنڈا پور کو سندھ پولیس کے حوالے کرتے ہوئے 3 روزہ راہداری ریمانڈ منظور کر لیا۔علی امین گنڈاپور کو آج پیشی کے لیے لایا گیا تو ان کے بال کٹے ہوئے تھے۔یہ نہیں پتا انہوں نے بال خود کٹوائے یا پولیس نے کٹوائے؟علی امین گنڈاپور نے عدالت پیشی پر گفتگو کرتے بتایا کہ بال چھوٹے ہونے پر میں اب چھوٹا چھوٹا لگ رہا ہوں،بال اتنے چھوٹے ہوگئے ہیں کہ اب تو کنگھی کرنے کی بھی ضرورت نہیں رہی۔ صحافی اور اینکر عمران ریاض خان نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ”ابھی میرا رابطہ ہو پایا ہے اور ایک قریبی شخص نے بتایا ہے کہ علی آمین گنڈا پور کے بال زبردستی نہیں کاٹے گئے۔ کل انہیں لاہور اور پرسوں اسلام آباد کی عدالت میں پیش کیا جا سکتا ہے۔“ ۔
