کراچی (شوبز ڈیسک) سینئر اداکار جاوید شیخ نے اداکارہ سائرہ یوسف کو مثالی خاتون قرار دے دیا۔
”پاکستان ٹائم“ کے مطابق نجی ٹی وی کے پروگرام میں اداکارجاوید شیخ نے سائرہ یوسف کی تعریفیں کرتے ہوئے انہیں مثالی اور اچھی خاتون قرار دیا اور کہا کہ اگر ساری خواتین سائرہ جیسی ہوجائیں تو معاشرے میں سدھار آجائے اور کہیں کوئی جھگڑا نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ سائرہ یوسف اپنے سابق شوہر شہروز اور صدف کی بچی کو بھی اپنی بیٹی سمجھ کر محبت دیتی ہیں اور وہ انہیں اپنی گود میں بٹھا کر کھلاتی پلاتی ہیں۔ جاوید شیخ کا کہنا تھا کہ وہ سائرہ یوسف کی شہروز اور صدف کنول کی بیٹی سے محبت کو دیکھ کر دنگ رہ گئے۔ان کے مطابق کچھ دن قبل وہ کسی جگہ شاپنگ کے لیے گئے تو وہاں انہیں سائرہ یوسف دونوں بچیوں کے ساتھ ملیں اور وہ ان کے پاس سوتیلی بیٹی کو دیکھ کر حیران رہ گئے۔اداکار کا کہنا تھا کہ اگر معاشرے کی زیادہ تر خواتین سائرہ یوسف کی طرح ہوجائیں تو سماج میں امن ہوجائے اور لڑائی جھگڑے ختم ہوجائیں۔
![](https://www.pakistantime.com.pk/wp-content/uploads/2023/04/Real-Reason-behind-the-Divorce-of-Syra-Yousuf-and-Shehroz-1200x480.jpg)