لاہور (شوبز ڈیسک) پاکستانی فلمساز بلال لاشاری کی بلاک بسٹر فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ کو عید الفطر کے موقع پر ایک بار بھر انٹرنیشنل مارکیٹ میں ریلیز کیلئے پیش کردیا گیا۔ دی لیجنڈ آف مولا جٹ اس سے قبل یہ تاریخ رقم کرچکی ہے وہ پہلی جنوبی ایشیائی فلم ہے جو اپنی ابتدائی ریلیز کے بعد سینماگھروں میں دوبارہ ریلیز کی گئی تھی۔ اپنی ریلیز کے چھ ماہ بعد دی لیجنڈ آف مولا جٹ کو برطانیہ کے پانچ شہروں، امریکہ کی سات اور دبئی کی دو جگہوں پر ریلیز کیا گیا ہے۔دی لیجنڈ آف مولا جٹ نے پاکستان کی سب سے زیادہ کمائی والی فلم کا اعزاز اپنے نام کیا اور اسے دنیا بھر میں پانچ سو سینما گھروں میں ریلیز کیا گیا تھا۔فواد خان، ماہرہ خان اور حمزہ عباسی کی فلم نے باکس آفس پر پاکستان کی بلاک بسٹر فلم جوانی پھر نہیں آنی 2 سے پانچ گنا زیادہ بزنس کیا تھا۔
![](https://www.pakistantime.com.pk/wp-content/uploads/2023/04/The-Legend-of-Maula-Jatt-to-be-re-released-in-eid-ul-fitr-1200x480.jpg)