لوگوں کو اپنے بارے میں گفتگو کرنے سے نہیں روک سکتی،پریانکا چوپڑا پھٹ پڑیں

ممبئی (شوبز ڈیسک) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ پریانکا چوپڑا کا کہنا ہے کہ وہ لوگوں کو اپنے بارے میں گفتگو کرنے سے نہیں روک سکتی۔
حال ہی بالی ووڈ میں اپنے تجربات کے حوالے سے ایک انٹرویو کے دوران گفتگو کرتے ہوئے پریانکا نے کہا کہ انہیں فلم انڈسٹری میں کارنر کردیا گیا تھا اور وہ انڈسٹری کی سیاست سے تنگ آچکی تھیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اب انہوں نے خود کو لوگوں کے کمنٹس اور ٹرولز سے نمٹنے کے لیے تیار کرلیا ہے۔ واضح رہے کہ پریانکا چند ہفتے قبل بھارت پہنچی ہیں اور اپنی پرائم ویڈیو سیریز کی ریلیز کی تیاریوں کے حوالے سے ممبئی میں ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں