ممبئی (شوبز ڈیسک) بالی ووڈ کی دیسی گرل اداکارہ سوناکشی سنہا کی ڈرامہ سیریز دھاڑ 12 مئی کو او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر ریلیز کی جائے گی۔
سیریز میں سوناکشی سنہا نے انجلی بھاٹی کا کردار ادا کیا ہے جو ایک فرض شناس اور سخت گیر پولیس افسر ہے۔ او ٹی ٹی پلیٹ فارم نے اپنے انسٹاگرام اکاﺅنٹ سے دھاڑ کے ریلیز ہونے کی تاریخ کا اعلان کیا۔ یہ سوناکشی سنہا کا پہلا او ٹی ٹی پروجیکٹ ہے، سیریز 8 قسطوں پر مشتمل ہے۔واضح رہے یہ بھارت کی پہلی سیریز ہے جسے برلن کے بین الاقوامی فلمی میلے میں نمائش کا اعزاز حاصل ہوا۔
![](https://www.pakistantime.com.pk/wp-content/uploads/2023/04/Sonakshi-Sinha-series-Dahaad-to-release-on-this-date-1200x480.jpg)