جاوید شیخ نے فلموں کی کامیابی کا گر بتا دیا

لاہور (شوبز ڈیسک) سینئر اداکار جاوید شیخ نے کہا ہے کہ فلم کی اگر مکمل تشہیر ہو اور کہانی بہتر ہو تو فلم کی کامیابی لازمی ہے۔
”پاکستان ٹائم“ کے مطابق ایک انٹرویو میں جاوید شیخ نے کہا کہ کسی بھی فلم کی سینما گھروں میں نمائش سے پہلے ملکی حالات، موسمی صورتحال سمیت تمام چیزوں کا جائزہ لینا ضروری ہے ،ایسی تمام چیزوں کو دیکھنے کے بعد فلم لگائیں ۔ جاوید شیخ نے کہا کہ فلم کی مکمل تشہیر ہوئی ہو اور اچھی کہانی ہو تو اس فلم کی کامیابی کو کوئی روک نہیں سکتا۔ انہوں نے حال ہی میں ریلیز کی جانے والی فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ کا بھی حوالہ دیا ۔ انہوں نے کہا کہ یہ فلم بھی عید پر نہیں لگی لیکن اس کے باوجود بھی اس فلم نے کمال کر دیا پوری دنیا سے بزنس کمایا اور اپنی دھاک بٹھا دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں