لاہور (شوبز ڈیسک)معروف اداکارہ و گلوکارہ عروہ حسین نے شوہر،گلوکار و اداکار فرحان سعید اور والدین کے ہمراہ تصویریں شیئر کی ہیں۔
فرحان سعید اور عروہ حسین نے میٹھی عید کے موقع پر ایک ساتھ تصویریں شیئر کر کے اپنے چاہنے والوں کو خوبصورت سرپرائز دیا تھا۔اس فنکار جوڑی کی نئی تصویروں نے اِن کی علیحدگی سے متعلق عرصہ دراز سے پھیلی افواہوں کا دم توڑ دیا تھا۔اب عروہ نے اپنے اور فرحان سعید کے والدین کے ہمراہ خوشگوار موڈ میں نئی تصویریں شیئر کی ہیں جس سے معلوم ہوتا ہے کہ اس جوڑی کے درمیان اگر کوئی اختلاف تھا بھی تو اب وہ ختم ہو چکا ہے۔عروہ حسین نے اپنی اِن تصویروں کے کیپشن میں لکھا ہے کہ ہم اپنے سرپرستوں کے ہمراہ ہیں۔عروہ حسین کا اِن تصاویر پر ان کے مداحوں اور شوبز شخصیات کی جانب خوشی اور اس جوڑی سے محبت کا اظہار کیا جا رہا ہے۔