دبئی (شوبز ڈیسک) بالی ووڈ سپر سٹار سلمان خان نے دبئی میں پاکستان کرکٹ کے آل رانڈر شعیب ملک اور بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کے بیٹے اذہان ملک سے ملاقات کی ہے۔
”پاکستان ٹائم“ کے مطابق ثانیہ مرزا کی بہن انعم مرزا نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنے دبئی ٹرپ کی ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انہیں دبئی کے سیر سپاٹے کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ اس ویڈیو میں ایک کلپ ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کے بیٹے اذہان ملک کی بھی ہے جس میں وہ بالی ووڈ سٹار سلمان خان کے ساتھ موجود تصاویر اور ویڈیوز بنواتے نظر آرہے ہیں۔سوشل میڈیا پر اذہان ملک کی سلمان خان کے ساتھ یہ ویڈیو شعیب اور ثانیہ کے مداحوں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے اور خوب وائرل ہو رہی ہے۔