ممبئی (شوبز ڈیسک) بالی ووڈ کی باربی ڈول اداکارہ کترینہ کیف کے امید سے ہونے کی خبریں میڈیا میں گردش کرنے لگی ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق خبریں ہیں کہ دسمبر 2021 میں شادی کے بندھن میں بندھنے والی کترینہ کیف امید سے ہیں۔ اس سے قبل کترینہ کیف کے امید سے ہونے کی خبریں اپریل 2022 میں بھی سامنے آئی تھیں تاہم بعد ازاں ایسی خبروں کو اداکارہ کے قریبی ذرائع نے جھوٹا قرار دیا تھا۔اب ایک سال بعد پھر سے اپریل کے ہی مہینے میں اداکارہ کے امید سے ہونے کی خبریں سامنے آئی ہیں،جس پر تا حال اداکارہ یا اس کے قریبی ذرائع نے کوئی تصدیق یا تردید نہیں کی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق کترینہ کیف نے 22 اپریل کو سلمان خان کی بہن ارپیتا خان کی جانب سے دی گئی عید پارٹی میں شرکت کی، جہاں انہیں اپنے دوپٹے سے پیٹ کو چھپاتے ہوئے دیکھا گیا تو لوگوں نے ان کے امید سے ہونے کی افواہیں پھیلائیں۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں کترینہ کیف کو تصاویر اور ویڈیوز بنواتے وقت دوپٹے سے اپنے پیٹ کو چھپاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔