اداکارہ ماہ نور بلوچ ٹی وی ڈراموں میں کام کیوں نہیں کرتیں؟خود ہی بڑی وجہ بتا دی

کراچی(شوبز ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماہ نور بلوچ نہ صرف فلموں اور ڈراموں میں کم نظر آتی بلکہ وہ ٹی وی پروگرامز میں بھی کم ہی نظر آتی ہیں،حال ہی میں اداکارہ ماہ نور بلوچ نے ایک پروگرام میں شرکت کی جہاں انہوں نے ڈراموں اور فلموں میں کام نہ کرنے کی وجہ کھل کر بتائی ہے۔
ماہ نور بلوچ کا کہنا تھا کہ سچ کہوں تو افسوس کی بات ہے کہ ہماری انڈسٹری اب بھی ترقی کر رہی ہے جس میں ایک خاص قسم کے کردار عورتوں کے لئے ڈیزائن کئے جاتے ہیں جن میں وہی کردار دکھائے جاتے ہیں، ان کے لئے عمر کی حد بھی مقرر کی جاتی ہے، اگر آپ بین الاقوامی میڈیا انڈسٹری کو دیکھیں تو وہ مختلف موضوعات اور مختلف عمر کے لوگوں کی کہانیاں بتاتے ہیں جبکہ ان کے اداکار بھی اپنی عمر کے مطابق کردار ادا کرتے ہیں، مثلاً نکل کڈمین اب بھی کام کر رہی ہیں، وہ اپنے اداکاروں کے لئے خصوصی کردار لکھتے ہیں جبکہ ہماری انڈسٹری میں صرف عاشقانہ کہانیاں دکھائی جاتی ہیں اور ہیرو کی عمر 55 سال ہونے کے باوجود بھی وہ بوڑھا نہیں دکھائی دیتا، شاید ان کے لئے یہ اچھا لگتا ہو لیکن جب آپ عام لوگوں کی نظر سے دیکھیں تو یہ اچھا نہیں لگتا کیونکہ لوگوں کی سوچ بدل رہی ہے اور وہ اب اس کو قبول نہیں کرتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں