10 سالہ بچی سے زیادتی کرنیوالا ملزم پولیس فائرنگ سے ہلاک

بورے والا(کرائم رپورٹر ) بورے والا میں 10سالہ معصوم بچی سے گن پوائنٹ پر ریپ کرنیوالا ملزم پولیس حراست سے فرار ہونے کی کوشش میں فائر لگنے سے ہلاک ہوگیا۔ لاش پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردی گئی ہے۔ میڈیکل رپورٹ میں بھی ثابت ہوگیا تھا کہ بچی کا ریپ ہوا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے گزشتہ روز 10 سالہ بچی کا ریپ کیا تھا۔ملزم نے ہارٹ اٹیک کا بہانہ بنایا تھا اور ہسپتال لے جاتے ہوئے کانسٹیبل سے گن چھین کر فرار ہونے کی کوشش کی لیکن فائر چلنے سے ملزم شدید زخمی ہوا اور ہسپتال لیجاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں