اسحاق ڈار کی ایرانی سفیر سے ملاقات ،بڑی یقین دہانی کرادی

اسلام آباد(وقائع نگار ) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان ایران کے ساتھ اپنے برادرانہ تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، دونوں ممالک کے درمیان قدیم، مشترکہ مذہبی اور ثقافت پر مبنی گہرے دوستانہ تعلقات ہیں،پاکستان ایران کے ساتھ اپنے تعلقات مزید مضبوط کرے گا۔
”پاکستان ٹائم“ کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی پاکستان میں ایرانی سفیر محمد علی حسینی سے الوداعی ملاقات ہوئی ہے۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ایرانی سفیر کی مدت ملازمت کو سراہتے ہوئے انہیں الوداع کہا اور مستقبل کی ذمہ داریوں کیلئے پاکستان کے عوام اور حکومت کی جانب سے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ ملاقات میں اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان ایران کے ساتھ اپنے برادرانہ تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، دونوں ممالک کے درمیان قدیم، مشترکہ مذہبی اور ثقافت پر مبنی گہرے دوستانہ تعلقات ہیں۔ اس موقع پر ایرانی سفیر محمد علی حسینی نے اس بات پر زور دیا کہ دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعاون کو بڑھایا جانا چاہیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں