سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کیخلاف خاتون کو اغوا کرنے کا مقدمہ درج

گوجرانوالہ(کرائم رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی)کے مرکزی رہنما اور سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کے خلاف گوجرانوالہ کے تھانہ گکھڑ میں خاتون کو اغوا کرنے کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔
”پاکستان ٹائم“ کے مطابق عمر سرفراز چیمہ کے خلاف مقدمہ مہوش نامی خاتون کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔ خاتون نے مقدمے میں مقف اختیار کیا ہے کہ عمرسرفراز چیمہ اور تنویر صفدر کی ایما پر اغوا کرنے کی کوشش کی گئی، ملزمان فاروق، قدوس، صادق اور دیگر نے میری فصل بھی تباہ کی، ملزمان نے تشدد کا نشانہ بنایا اور کپڑے بھی پھاڑ دئیے۔ پولیس نے اغوا اور بدتمیزی سمیت دیگر دفعات کے تحت سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کے خلاف مقدمہ درج کیا۔ ملزمان اور مدعی خاتون کے درمیان زرعی زمین کی ملکیت کا تنازع چل رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں