تمام سیاسی جماعتوں کا ایک روز انتخابات کرانے پر ایکا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)آل پارٹیز کانفرنس کا مشترکہ اعلامہ جاری ،تمام جماعتوں نے انتخابات ایک ہی دن کرانے پر اتفاق کرلیا۔
اعلامیہ کے مطابق سیاسی جماعتیں مذاکرات سے انتخابات کی تاریخ کا تعین کریں،سیاسی فیصلوں کا حقیقی فورم سیاسی جماعتیں اور پارلیمان ہیں،عدالت کا کام آئین کی تشریح کرنا ہے، قانون سازی پارلیمان کا اختیار ہے۔
سیاست ختم ہوگی تو آئینی اور پارلیمانی بالادستی کو خطرات ہوں گے،مشترکہ اعلامیہ میں کہا گیا کہ تمام سیاسی جماعتیں مذاکرات سے عام انتخابات کی تاریخ کا تعین کریں، سیاسی فیصلے عدالتوں میں لے جانے سے عدالتی بحران کا خدشہ ہے۔
شرکا کا کانفرنس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہنا تھا کہ آج سے پہلے اتنی تلخیاں کبھی نہیں دیکھیں،کچھ عدالتی فیصلوں سے مسائل پیچیدہ ہوئے،کچھ لوگ الیکشن کے بجائے سلیکشن چاہتے ہیں،آئین کی حکمرانی اور پارلیمنٹ کی بالادستی کو یقینی بنانا ہوگا،ملک بھر میں انتخابات ایک ہی روز ہونے پر اتفاق ہے۔، اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ تمام سیاسی جماعتیں اتفاق رائے سے انتخابات کی تاریخ کا تعین کریں۔
اعلامیہ میں کہا گیا سیاسی اور اقتصادی بحران نے ملک غیر یقینی حالات سے دوچار کر رکھا ہے، جس سے آئین اور پارلیمان کی بالا دستی کو خطرات لاحق ہیں، سیاسی فیصلے عدالتوں میں ہوں گے تو بحران اور شدت اختیار کر سکتاہے، قانون اور آئین سازی پارلیمان کا اختیار ہے، عدلیہ کا کام قوانین کی تشریح کرنا ہے۔
اے پی سی میں شریک سیاسی جماعتوں نے اس بات پر بھی اتفاق کیا کہ انتخابات کی تاریخ کے تعین کے لئے آئینی ، قانونی اور سیاسی پہلو مد نظر رکھنا ہوں گے، اعلامیہ میں واضح کیا گیا کہ پورے ملک میں منصفانہ مردم شماری ہونی چاہئے، مردم شماری پر سیاسی جماعتوں کے تحفظات بھی دور ہونے چاہئے۔
اے پی سی کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب میں اے این پی رہنما امیر حیدر ہوتی نے کہا، کچھ لوگ الیکشن کے بجائے سلیکشن چاہتے ہیں، سیاسی بحران سے نکلنے کے لئے قومی یکجہتی کی ضرورت ہے، سیاسی فیصلے عدالتوں میں ہونے سے مزید بحران پیدا ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں