Actors Tauqeer Nasir and Wasay Chaudhry got big roles

اداکار توقیر ناصراور واسع چوہدری کو بڑے عہدے مل گئے

لاہور( شوبز ڈیسک)پنجاب حکومت کی طرف سے نامور اداکار توقیر ناصرکو پنجاب فلم سنسر بورڈ کا چیئرمین مقررکر دیا گیا جبکہاداکار و ٹی وی میزبان واسع چوہدری پنجاب فلم سنسر بورڈ کے نائب چیئرمین بن گئے۔
”پاکستان ٹائم“ کے مطابق سیکریٹری اطلاعات و ثقافت پنجاب علی نواز نے نوٹیفِکیشن جاری کر دیا۔ پنجاب فلم سنسر بورڈ کے عہدیداران کی میعاد 2سال ہوگی۔پنجاب فلم سنسر بورڈ میں سات مزید ارکان کا بھی انتخاب کیا گیا جن میں ڈاکڑ یونس بٹ، میاں امجد فرزند، کنول نعمان، مقصود احمد بٹ، جگن کاظم، خالدہ یوسف اور انجم رشید کے نام شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں