The mysterious death of the young athlete who won 3 Olympic medals, where was the body found?

3 اولمپک تمغے جیتنے والی نوجوان کھلاڑی کی پر اسرا ر موت،لاش کہاں سے ملی ؟

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی سپرنٹر اور لانگ جمپر ٹوری بووی ، جنہوں نے تین اولمپک تمغے اور دو عالمی اعزازات جیتے تھے، 32 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں۔ بووی اپنے اورلینڈو، فلوریڈا کے گھر میں مردہ پائی گئیں۔ سالہ خاتون کو کوئی روز سے دیکھا نہیں گیا تھا جس کے بعد پولیس اہلکار اس کی خیریت معلوم کرنے گئے تھے تاہم اس کی لاش ملی۔ محکمے نے مزید اعلان کیا کہ بووی کی موت مشکوک نہیں اس لیے تفتیش نہیں کی جا رہی ہے۔
”پاکستان ٹائم “ کے مطابق شیرف کے دفتر کا کہنا ہے کہ ایک 30 سالہ خاتون کو کوئی روز سے دیکھا نہیں گیا تھا جس کے بعد پولیس اہلکار اس کی خیریت معلوم کرنے گئے تھے تاہم اس کی لاش ملی۔ محکمے نے مزید اعلان کیا کہ بووی کی موت مشکوک نہیں اس لیے تفتیش نہیں کی جا رہی ہے۔ٹوری بووی کی منیجمنٹ ایجنسی آئیکون مینجمنٹ نے انسٹاگرام پر لکھا، ‘ہم انتہائی افسوسناک خبر شیئر کر رہے ہیں کہ ٹوری بووی کا انتقال ہو گیا ہے۔ ہم نے ایک کلائنٹ، عزیز دوست، بیٹی اور بہن کو کھو دیا ہے۔ ٹوری ایک چیمپئن تھیں۔ ..روشنی کا ایک مینار جو بہت روشن ہے! ہم واقعی دل شکستہ ہیں اور ہماری دعائیں خاندان ، دوستوں اور ہر اس شخص کے ساتھ ہیں جو اس سے پیار کرتے ہیں۔ ہم آپ سے درخواست کرتے ہیں کہ براہ کرم ہماری رازداری کا احترام کریں۔’انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کے صدر تھامس باچ نے ایک ٹویٹ میں کہا، ‘اولمپک گولڈ میڈلسٹ ٹوری بووی کے اچانک انتقال کے بارے میں جان کر صدمہ اور گہرا دکھ ہوا۔ غم کے اس لمحے میں، میں ان کے اہل خانہ اور دوستوں سے دلی تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔ وہ ایک حقیقی چیمپئن تھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں