Such a work of Pakistanis that the love of Pakistanis could not come out of Virender Sehwag's heart

پاکستانیوں کا ایسا کام کہ وریندر سہواگ کے دل سے پاکستانیوں کی محبت نہ نکل سکی

دہلی ( مانیٹرنگ ڈیسک)سابق بھارتی کرکٹر وریندر سہواگ کے دل سے پاکستانیوں کی محبت نہ نکل سکی۔سہواگ کا کہنا ہے کہدکان سے 30 سے 35 سوٹ خریدے، جوتیاں بھی خریدیں، اسی دوران پیسے دینے کی باری آئی تو دکاندار نے پیسے لینے سے انکار کر دیا۔دکان دار نے کہا کہ ہم آپ سے کیسے پیسے لے سکتے ہیں آپ میرے مہمان ہیں۔

”پاکستان ٹائم“کے مطابق سوشل میڈیا پر انٹرویو کلپ وائرل ہورہا ہے جس میں بھارتی سابق اوپنر میزبان کو بتارہے ہیںپاکستانی دورے کے بعد ان کی شادی طے تھی، میں نے پاکستان میں کچھ لیڈیز سوٹ اور لیڈیز سینڈلز کی خریداری کا پلان بنایا۔واضح رہے کہ وریندر سہواگ نے 2004 میں شادی کی تھی اس سے قبل 2003 -2004 کے دوران بھارتی ٹیم نے پاکستان کا دورہ کیا تھا۔
سہواگ بتا رہے ہیں کہ جب میں لاہور میں سکیورٹی اہلکاروں کے ساتھ خریداری کرنے مارکیٹ میں گیا تو دکان سے 30 سے 35 سوٹ خریدے، جوتیاں بھی خریدیں، اسی دوران پیسے دینے کی باری ا?ئے تو دکاندار نے پیسے لینے سے انکار کر دیا۔انہوں نے مزید کہا کہ دکاندار نے یہ کہہ کر مجھ سے پیسے لینے سے انکار کردیا کہ آپ میرے مہمان ہیں، ہم آپ سے کیسے پیسے لے سکتے ہیں، اسی دوران میں نے دکاندار کو کہا مجھے ایک دو سوٹ فری میں دے دو لیکن مجھے 30 سے 35 سوٹ لینے ہیں مگر دکاندار نہیں مانگا اور اس نے تمام سوٹ مجھے فری میں دیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں