اسلام ( سٹاف رپورٹر)حکومت نے پی ٹی آئی سے مذاکرات کے اگلے دور کیلئے صلاح مشورہ شروع کردیا ہے، اتحادی جماعتیں خصوصاً پاکستان پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم مذاکرات کو دوبارہ شروع کرنے کی حامی ہیں، مذاکرات کے اگلے دور کا آغاز جلد ہونے کا امکان ہے۔پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ اگست کے دوسرے یا تیسرے ہفتے میں الیکشن ہوسکتے ہیں۔پی ٹی آئی نے تجاویز کا ڈرافٹ سپریم کورٹ کو بھجوانے کا فیصلہ کیا ہے۔
”پاکستان ٹائم“ کے مطابق 2 مئی کو ہونے والی مذاکرات کے دوران نگران حکومت کی زیر نگرانی انتخابات کرانے پر اتفاق ہوچکا ہے، لیکن انتخابات کی تاریخ پر ابھی تک اتفاق نہ ہوسکا۔پی ٹی آئی نے الیکشن سمیت 8 نکاتی ڈرافٹ حکومتی ٹیم کے حوالے کیا، جس میں عیدالاضحیٰ اور محرم کے دوران الیکشن کرانے کی تجویز دی گئی۔مذکورہ میٹنگ ملک میں ایک ہی دن انتخابات کے حوالے سے حکومت اور پی ٹی آئی کے مابین تیسرا اور آخری راو¿نڈ سمجھی جارہی تھی، جس میں حکومت اور پی ٹی آئی کے وفود نے تحریری تجاویز ایک دوسرے کے حوالے کیں۔
