Amber Heard appeals for new defamation trial after losing case to Johnny Depp

ایمبر ہرڈ نے ہالی ووڈ کو خیرباد کہہ دیا،سپین منتقل

لاس اینجلس (شو بز ڈیسک )ہالی ووڈ کی نامور اداکارہ ایمبر ہرڈ نے عارضی طور پر ہالی ووڈ سے دوری اختیار کر لی، اداکارہ اپنی دو سالہ بیٹی کے ساتھ سپین منتقل ہوگئی ہیں۔
یاد رہے کہ اداکارہ کا اپنے سابق شوہر اور ہالی ووڈ کے مشہور اداکار جونی ڈیپ کے ساتھ طویل عرصے سے کشیدہ تعلقات تھے جس کے بعد انہوں نے 2016 میں اپنے سابق شوہر پر گھریلو تشدد کے الزامات لگائے تھے تاہم جب یہ معاملہ عدالت پہنچا تو کیس کا فیصلہ جونی ڈیپ کے حق میں آیا۔اس کیس کے فیصلے کے تقریبا ایک سال بعد ڈیلی میل کی رپورٹ میں دعوی کیا جارہا ہے کہ ایمبر ہرڈ نے ہالی ووڈ انڈسٹری چھوڑ دی ہے، اب وہ اپنی 2 سالہ بیٹی کے ساتھ اسپین منتقل ہوگئی ہیں جہاں وہ اپنی زندگی کی نئی شروعات کریں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں