لاہور(شوبز ڈیسک )اداکارہ حمائمہ ملک نے کہا کہ آپ کے الفاظ کسی کی زندگی برے طریقے سے متاثر کرسکتے ہیں۔
”پاکستان ٹائم“ کے مطابق حمائمہ ملک نے انسٹاگرام پر مداحوں کے لئے جاری ایک پیغام میں لکھا کہ کیا سوشل میڈیا ایک فتنہ ہے یا ہم انسانوں کی سوچ فتنہ ہے۔کسی بارے میں سوشل میڈیا پر لکھتے ہوئے سو مرتبہ سوچیں کیونکہ آپ کے الفاظ کسی کی زندگی پر برا اثر ڈال سکتے ہیں۔انہو ں نے مداحوں سے اپیل کرتے ہوئے لکھاکہ کسی کی ذاتی زندگی میں دخل دینے سے گریز کریں کیونکہ کسی کی زندگی برباد کرنے اورکسی کا گھر خراب کرنے میں لمحہ لگتا ہے،لوگوں کے احساسات کی قدر کریں اس لئے کسی کی ذاتی زندگی میں مداخلت نہیں کرنی چاہئے۔
![](https://www.pakistantime.com.pk/wp-content/uploads/2023/05/Humaima-Malick-Shows-Off-Her-Style-Game-in-Style-Floral-Separates-1200x480.jpg)