اسلام آباد(سٹاف رپورٹر ) ماہِ رمضان میں مسجد نبویﷺ میں چہل قدمی کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے پاکستانی بابا جی سعودی شہزادے کی دعوت پر سعودی عرب روانہ ہو گئے۔
مدینہ منورہ میں مسجد نبوی ﷺ سے ویڈیو وائرل ہونے سے بلوچستان کے ضلع حب کے علاقے ساکران سے تعلق رکھنے والے بزرگ سعودی عرب کے شہزادے کا دعوت نامہ آ یا جس پر وہ سعودی عرب روانہ ہو گئے۔ پاکستانی بزرگ قادربخش مری ماہِ رمضان میں عمرے کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب گئے تھے جہاں مسجد نبوی ﷺ میں چلتے ہوئے ان کی ویڈیو سوشل پر وائرل ہوئی تھی جس کے باعث ان کو عرب میڈیا سمیت تمام ممالک میں اچھی خاصی شہرت ملی اور وہ تب سے موضوعِ بحث بنے ہوئے ہیں۔ صوبہ بلوچستان کے ضلع حب سے تعلق رکھنے والے ضعیف قادربخش مری اپنے بیٹے علی خان کے ہمراہ سعودی شہزادے کی دعوت پر ان سے ملنے بروز جمعہ سعودی عرب کیلئے روانہ ہو گئے ہے۔