کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان نے نیوزی لینڈ کو سیریز کے چوتھے ون ڈے میچ میں شکست دے کر ون ڈے کرکٹ انٹرنیشنل میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی ہے۔ بابراعظم کو ورلڈ کپ میں کپتان بنانے کا فیصلہ کیا گیاہے، ورلڈ کپ میں بابراعظم کپتانی کریں گے۔
”پاکستان ٹائم“ کے مطابق رینکنگ میں پہلی پوزیشن پر آنے پر قومی ٹیم کے کپتان کو صلہ دینے کا فیصلہ کیا گیاہے، بابراعظم کو ورلڈ کپ میں کپتان بنانے کا فیصلہ کیا گیاہے، ورلڈ کپ میں بابراعظم کپتانی کریں گے۔چیئرمین کرکٹ بورڈ نجم سیٹھی بابراعظم کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں باقاعدہ اعلان کریں گے۔ نجم سیٹھی نے اپنے پیغام میں کہاکہ قومی ٹیم کو نمبر ون بننے پر مبارکباد پیش کرتاہوں، ٹیم نے نیوزی لینڈ کو چوتھے ون ڈے میں شکست دیتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ان کا کہنا تھا میرے گزشتہ دور میں قومی ٹیم،ٹیسٹ،ٹی ٹوینٹی کی عالمی ریکنگ میں پہلے نمبر پر تھی، اب قومی ٹیم ون ڈے میں بھی دنیا کی نمبر ون ٹیم بن گئی ہے۔بابر اعظم کا کہنا تھا کہ ون ڈے رینکنگ میں قومی ٹیم کے نمبر ایک بننے پر اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں، یہ ٹیم کی مشترکہ کوششوں کا نتیجہ ہے۔
