Jaishankar refused to shake hands, Bilawal returned from India after being disrespected Fawad Chaudhry

”جے شنکر نے ہاتھ تک ملانا گوارہ نہیں کیا،بلاول بھارت سے بے عزتی کرواکر واپس آگئے“فواد چوہدری

لاہور ( مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنمافواد چوہدری نے کہا کہبلاول بھٹو کے بھارتی ہم منصب ایس جے شنکر نے ہاتھ تک ملانا گوارہ نہیں کیا، بلاول بھارت سے بے عزتی کرواکر واپس آگئے۔
”پاکستان ٹائم “ کے مطابق نجی چینل کے پروگرام میں ایک سوال کے جواب میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنمافواد چوہدری نے کہا کہ بلاول بھٹو کا دورہ بھارت انتہائی ناکام رہا، ایک انٹرن وزیر خارجہ سے کیا توقع کی جاسکتی ہے، گوا جانے کے شوق میں وہ بھول گئے کہ ان سے کس سلوک کی توقع ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ بھارت جانے کی کوئی تک ہی نہیں ہے، بھارت اپنی کرکٹ ٹیم تک ایشیا کپ میں نہیں بھیج رہا، بھارت نے پاکستان کو سفارتی تنہائی کا شکار کرنے کی کوشش کی ہے۔فواد چوہدری نے کہا کہ ان کے بھارتی ہم منصب ایس جے شنکر نے ہاتھ تک ملانا گوارہ نہیں کیا، بلاول بھارت سے بے عزتی کرواکر واپس آگئے۔ فواد چوہدری نے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ چینی وزیرِ خارجہ چن گانگ کا ملکی استحکام کیلئے سیاست دانوں کے درمیان مذاکرات کا مشورہ ٹھیک ہے۔
سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت کو اسمبلیاں تحلیل کرنی ہی ہیں، اس کے لیے مذاکرات کی ضرورت نہیں۔آج ملک کے مختلف شہروں میں نکالی گئی ریلیوں کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ریلیاں عدلیہ کے ساتھ یکجہتی کے لیے نکالی گئیں، عوام اگر آئین کے ساتھ نہیں کھڑے ہوتے تو ووٹ کے حق سے محروم ہوجائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں