جدہ(مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی عرب میں سیکورٹی حکام نے 6 پاکستانیوں کو منشیات فروخت کرنے کے جرم میں گرفتار کرلیا ہے۔سعودی انسداد منشیات حکام کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ 6 پاکستانی آئس ڈرگز کی فروخت میں ملوث پائے گئے
”پاکستان ٹائم“ کے مطابق سعودی عرب کی اینٹی نارکوٹکس فورس نے جدہ میں کارروائی کرتے ہوئے 6 پاکستانیوں کو منشیات فروخت کرنے کے جرم میں گرفتار کیا۔سعودی انسداد منشیات حکام کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ 6 پاکستانی آئس ڈرگز کی فروخت میں ملوث پائے گئے۔ اعلامیے میں یہ بھی کہا گیا کہ گرفتار افراد سے ا?ئس اور نقدی برآمد کی گئی۔
