سندھ ہائی کورٹ نے اسد عمر کو بڑی خوشخبری سنا دی

کراچی(کورٹ رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی)کے مرکزی سیکرٹری جنرل اور سابق وفاقی وزیر اسد عمر کی 7 روز کے لیے حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے متعلقہ عدالت میں پیش ہونے کی ہدایت کر دی۔
”پاکستان ٹائم“ کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی رہنما اسد عمر کی حفاظتی ضمانت کے لیے درخواست پر سماعت ہوئی۔عدالت نے اسد عمر کی 7 روز کے لیے حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما کو 25 ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے اور متعلقہ عدالت میں پیش ہونے کی ہدایت کردی۔وکیل نے کہا کہ پی ٹی آئی رہنما کے خلاف اسلام آباد میں 6 مئی کو مقدمہ درج کیا گیا،اسد عمر کے خلاف عدلیہ کے حق میں اسلام آباد ریلی نکالنے پر مقدمہ درج کیا ہے۔

دوسری جانب کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ قوم اپنے آئینی حق کے ساتھ کھڑی ہو گئی ہے، مریم نواز اور نوازشریف اداروں سے متعلق بہت کچھ کہہ چکے ہیں،جو کچھ کہا گیا وہ دہرانا بھی نہیں چاہتا،عمران خان اداروں کے ساتھ کھڑے ہیں،بدترین مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ دی ہے،عدالت نے سیاسی جماعتوں کو بات چیت کا موقع دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں