لاہور (شوبز ڈیسک)فلم منی بیک گارنٹی کے ہدایتکار فیصل قریشی نے فلم کے کمائے گئے بزنس کے حوالے سے خبر کو شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ فلم نے اب تک 250 ملین کا بزنس کر لیا ہے۔فلم منی بیک گارنٹی سیاسی اور ملکی حالات کے پس منظر میں پیش ظنز ومزاح پر مبنی ہے۔فلم کے ہدایات کار فیصل قریشی کی یہ فلم ڈیبیو ہے.
”پاکستان ٹائم“ کے مطابق عید الفطر (21 اپریل ) سے نمائش کے لیے پیش کی جانے والی پاکستانی فلم منی بیک گارنٹی میں فواد خان اور وسیم اکرم نے مرکزی کردار ادا کیا۔ فلم کے ہدایات کار فیصل قریشی نے سوشل میڈیا پر فلم کا بزنس شیئر کر دیا۔ لکھا کہ پاکستانی کی سال کی نمبر 1 فلم منی بیک گارنٹی کا ایک اور سنگ میل عبور کر لیا۔
عید الفطر کے ہفتے کے دوران فلم نے پاکستان بھر سے 8 کروڑ سے زائد باکس آفس کمائی کی ہے۔ لیجنڈ کرکٹر اور سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے فلم میں بینک مینیجر کا کردار ادا کیا جبکہ منی بیک گارنٹی میں شنیرا اکرم نے غیر ملکی صحافی کا کردار ادا کیاہے ۔
منی بیک گارنٹی میں فواد خان ، وسیم اکرم ، شینرا اکرم ، مانی ، گوہر رشید ، مانی ، عائشہ عمر، کرن ملک ، شایان خان ، مرحوم احمد بلال ، شفاعت علی ، حنا دل پذیر ، جان ریمبو اور جاوید شیخ نے اداکاری کے جوہر دکھائے۔فلم منی بیک گارنٹی سیاسی اور ملکی حالات کے پس منظر میں پیش ظنز ومزاح پر مبنی ہے۔فلم کے ہدایات کار فیصل قریشی کی یہ فلم ڈیبیو ہے۔جن کا کہنا تھا کہ یہ فلم 43 میں شوٹ کی گئی۔ تاہم فلم کی شوٹنگ سے قبل مکمل پلاننگ کے ساتھ پیپر ورک کیا گیا جس کی وجہ سے فلم اتنے کم دنوں میں شوٹ ہوئی۔