پشاور،تحریک انصاف کے کارکنوں نے الیکشن کمیشن آفس کے باہر آگ لگادی

پشاور(وقائع نگار)تحریک انصاف کے شرپسندوں نے پشاور میں الیکشن کمیشن آفس کے باہر آگ لگا دی۔الیکشن کمیشن میں تعینات اہلکاروں کی فائرنگ سے حملہ آور فرار ہو گئے۔
”پاکستان ٹائم“ کے مطابق خیبرپختونخواکے صوبائی دارالحکومت پشاور میں پی ٹی آئی کے کارکنوں نے الیکشن کمیشن کے دفتر پر دھاوا بول دیا، کارکنوں نے الیکشن کمیشن کے دفتر کے باہر آگ لگا دی ،مشتعل کارکنوں نے 3 موٹر سائیکلوں کو بھی جلا دیااورالیکشن کمیشن آفس کے تمام شیشے توڑ دیئے۔ الیکشن کمیشن میں تعینات اہلکاروں کی فائرنگ سے حملہ آور فرار ہو گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں